حیدرآباد۔14اکتوبر (اعتماد نیوز)ہد ہد طوفان کے پیش نظر پڑوسی ریاست آندھرا
پردیش کو تلنگانہ حکومت نے امداد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 18کروڑ
روپئے
مالیتی برقی اشیا کو روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جن میں سے 530ٹرانفارمرس
کے ساتھ ‘ 28,500برقی کھمبے اور 900کیلو میٹر طویل برقی وائرس روانہ کئے
جائینگے۔